ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / شمیم خان نے جیتی جی جی اوپن ٹرافی

شمیم خان نے جیتی جی جی اوپن ٹرافی

Sun, 27 Nov 2016 12:07:17    S.O. News Service

ممبئی،26نومبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)دہلی کے گولفر شمیم خان نے آخری ہول میں 35فٹ کے برڈس کی بدولت آخری دن آٹھ انڈر 62کا شاندار کارڈ کھیل کر ایک کروڑ روپے کی انعامی رقم کا جی جی اوپن گولف خطاب اپنے نام کیا جس سے انہوں نے رولیکس رینکنگ میں بھی برتری حاصل کرلی۔شمیم کے چار دن کا مجموعی اسکور 19انڈر 261رہا۔بنگلور کے کھالن جوشی نے 65کے کارڈ سے 18انڈر 262کے مجموعی اسکور سے دوسرا مقام حاصل کیا ہے اور وہ بھی اس کی بدولت رولیکس رینکنگ میں دوسرے مقام پر پہنچ گئے۔شمیم گذشتہ رات مشترکہ طورپر ساتویں مقام پر تھے، انہوں نے اپنا پچھلا خطاب فروری 2015میں جیتا تھا۔دہلی کے کپل کمار 15انڈر 265کے کارڈ سے مشترکہ طورپر تیسرے مقام پر رہے۔


Share: